the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی تارکینِ وطن کی تعداد اور وہاں مختلف پیشوں سے وابستہ نمایاں غیرملکیوں کے حوالے سے بالعموم غلط فہمی پائی جاتی ہے اور یہ سمجھا جاتا ہے کہ اس وقت وہاں فلپائنی اور بنگلہ دیشی کم اجرتوں پر کام کی وجہ سے چھائے ہوئے ہیں لیکن اعداد و شمار اس غلط تصور کی تردید کرتے ہیں۔

جبکہ حقیقت یہ ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی تارکین وطن کی دوسرے ممالک کے شہریوں کے مقابلے میں تعداد سب سے زیادہ ہے اور وہ مختلف شعبوں میں چھائے ہوئے ہیں۔عرب روزنامے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم چھبیس ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کا قریبا نوّے پیشوں پر مکمل کنٹرول ہے۔

یہ سروے سعودی میڈیکل سنٹر برائے مشاورت اور مطالعہ (ایس ایم سی) نے کیا ہے۔اس کے نتائج کے مطابق سعودی شہری اس



فہرست میں سب سے آخر میں آتے ہیں اور وہ صرف نو پیشوں سے وابستہ ہیں۔سعودی شہری تدریس اور حفظ قرآن کے شعبے سے وابستہ ہیں۔وہ مساجد میں پیش امام ہیں،مؤذن ہیں،تجارتی بنکوں میں فرنٹ ڈیسک افسر کے طور پر کام کررہے ہیں۔سرکاری بسوں اور بھاری ٹرکوں کے ڈرائیور ہیں،تعلیمی اداروں کی بسیں چلاتے ہیں ،کاروں کی نیلامی کے ڈیلر ہیں اور سکیورٹی محافظ ہیں۔

اس سروے کے نتائج کے مطابق نوممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کا نجی شعبے کی ستر فی صد ملازمتوں پر کنٹرول ہے۔ان ممالک میں پاکستان سرفہرست ہے۔اس کے بعد یمن ،مصر ،بھارت ،بنگلہ دیش ،اردن ،فلسطین ،سوڈان اور شام کا بالترتیب نمبر آتا ہے۔سروے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ،یمن ،مصر اور بھارت سے تعلق رکھنے والے تارکین کی بڑی اکثریت مزدور پیشہ ہے اور لیبر مارکیٹ میں ان ممالک کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ - 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.